راجستھان میں بھرت پور اور دھولپور اضلاع کے جاٹ برادری کے لوگوں کے ذریعے ریزرویشن کے مطالبے پر زور دینے کے لئے چلائی جانے والی تحریک کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے انٹرنیٹ اور کیبل سروسیز بند کردی ہیں اور اس تحریک کی وجہ سے ان اضلاع میں ریل اور سڑک ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہے۔
ضلع انتظامیہ
نے کل شام میں ایک آر ڈر جاری کرکے بھارت سنچارنگم لمٹیڈ اور مواصلات کی پرائیویٹ کمپنیوں سمیت کیبل آپریٹروں کو آئندہ 24 گھنٹے تک اپنی خدمات بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
منگل کا دن ہونے کی وجہ سے بھرت پور میں بازار کی ہفتہ وار چھٹی رہتی ہے اور چند دوکانیں آج کھلی رہتی ہیں مگر آج وہ بند رکھی گئی ہیں۔